اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج نے جمعرات کو صوبہ ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے کم سے کم پینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اس کارروائی میں داعش کے متعدد عناصر زخمی ہوئے ہیں۔
داعش کے ساتھ افغان فوج کی لڑائی میں افغان فوج کے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ننگرہار افغانستان کا شورش زدہ صوبہ شمار ہوتاہے جس کے ستر فیصد علاقے پرطالبان اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے۔
اس درمیان افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان اور داعش کے درمیان آپسی لڑائی میں داعش کا مقامی کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔
طالبان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے افراد نے صوبہ غور میں داعش کے کمانڈر عمر مجاہد کو ہلاک کردیا ہے۔
صوبہ غور کے گورنر کے ترجمان نے بھی داعش کے مقامی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
صوبہ غور میں پچھلے کئی ہفتے سے طالبان اور داعش کے درمیان لڑائی ہورہی ہے اور حالیہ دنوں میں ان لڑائیوں میں شدت آگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169